آرمی چیف نے10کورہیڈ کواٹرر کا دورہ کر کے آپریشن تیاریوں کا جائزہ لے لیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے 10کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے کور ہیڈ کوارٹر آمد پر آرمی چیف کا استقبال کیا ۔اس موقع پر جنرل راحیل شریف کو یونٹس اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی کور کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے جوانوں کے جذبے اور تیاریوں کو بھی سراہا ۔

via: Daily Pakistan