اوبر نے اڑنے والی گاڑیاں لانے کا اعلان کردیا

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے اوبر کی ٹیکسی سروس کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن اب یہ کمپنی اڑنے والی گاڑیاں متعارف کروانے جا رہی ہے۔خودکار گاڑیوں کے علاوہ اب یہ کمپنی ایسے خودکار ڈرون ٹیکسی کے طور پر متعارف کروانا چاہ رہی ہے جو لوگوں کو ان کے گھر سے اٹھاکر فضا میں تیرتے ہوئے لے کر جائیں گے۔اوبر کے ہیڈ آف پراڈکٹس جیف ہولڈن کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی اگلی دہائی تک کئی شہروں میں مہیا کی جاسکتی ہے۔

’یہ غلط تھا لیکن ہم دونوں رُک نہ سکے‘ دوست کی بیوی کے عشق میں گرفتار شخص کی ایسی گھٹیا حرکت کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
یہ گاڑیاں ایسی موٹروں سے لیس ہوں گی جس کے باعث انہیں افقی طور پر بلند ہونے اور نیچے آنے میں مدد ملے گی، اس ٹیکنالوجی کو VTOLکا نام دیا گیا ہے ۔جیف ہولڈن نے ایک کانفرنس میں بتایا کہ کمپنی ایسی گاڑیوں پر تحقیق کررہی ہے اور کسی دن لوگوں کو یہ خوشخبری ملے گی کہ اب وہ اڑنے والی گاڑی میں بیٹھ کر اپنے کام کرنے جائیں گے۔اس کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی چھتوں پر لینڈ کرنے اور ٹیک آف سے ٹریفک کے رش سے نجات ملنے کے ساتھ قیمتی وقت کو بچایا جاسکے گا۔

via; Daily Paksitan