وہ پراسرار ترین طیارہ جو گزشتہ 500 دن سے مسلسل دنیا کے گرد چکر کاٹ رہا ہے، اس کا مالک کون ہے اور ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟ جواب آپ کو بھی پریشان کردے گا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا ایک خلائی جہاز گزشتہ 500دن سے زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے لیکن اب تک اس کے مشن سے کوئی آگاہ نہیں ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یہ خلائی طیارہ دراصل امریکی ایئرفورس کا بوئنگ ایکس 37بی ہے جو گزشتہ سال 20مئی کو زمین سے ایک خفیہ مشن پر روانہ ہوا اور اب تک زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے۔ اب تک اس طیارے کے چکر لگانے کی وجہ عوام کو نہیں بتائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ امریکی ریاست فلوریڈا کے مقام کیپ کینورال سے فضاءمیں گیا۔ اس جگہ سے اس سے قبل بھی ایسے ہی تین پراسرار مشن کیے جا چکے ہیں۔امریکی فوج نے یہ بتانے سے انکار کر دیا ہے کہ حالیہ مشن پر جانے والا خلائی جہاز کب زمین پر واپس اترے گا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے باقی خفیہ مشن پر جانے والے طیارے کیلیفورنیا میں وینڈنبرگ ایئرفورس بیس پر اترے تھے چنانچہ یہ بھی وہیں اترے گا۔

via: Daily pakistan