انگلینڈ مضبوط سائیڈ، پاکستانی ٹیم سے پریشان ہوتے ہیں: رمیز راجہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ ایک مضبوط سائیڈ ہے لیکن پاکستانی ٹیم سے پریشان ہوتے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں رمیز راجہ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج(بدھ کو) کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پچ سپنرز کے لیے مددگار لگ رہی ہے ۔شرجیل خان گیم چینجر ہے اس میں نیچرل ٹیلنٹ ہے ۔ میچ میں پریشر تو ہوتا ہی ہے لیکن ہمیں اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے ہارنے سے گھبراکر نہیں جیتنے کے لیے کھیلنا ہے ۔

Source: Daily Pakistan