سری لنکا نے کرکٹ میچز کے دوران ہوٹرز اور ہارنز پر پابندی عائد کردی

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ سری لنکا نے میچز کے دوران سٹیڈیم میں ہوٹرز اور ہارنز پر پابندی عائد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ ” کرکٹ سری لنکا“ نے میچز کے دوران سٹیڈیم میں ہوٹرز اور ہارنز پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد کرکٹ میچز کے دوران ہوٹرز اور ہارنز بجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس پابندی کا اطلاق سری لنکا اور آسٹریلین ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے ہو گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان جاری سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

 Source: Daily Pakistan