یوراج نے بچکانہ ٹوئٹ اکاؤنٹ سے ہٹادی

نئی دہلی:  آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے بھارتی ٹیم میں واپسی کی خوشی میں کی جانے والی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔ وہ تین برس بعد ون ڈے ٹیم میں واپس لوٹے جب کہ آخری مرتبہ انھیں گذشتہ برس ورلڈٹوئنٹی 20کیلیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

حالیہ رنجی ٹرافی سیزن میں یوراج نے بہت زیادہ رنز بناکر سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی، وہ نہ صرف انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز کھیلیں گے بلکہ انھیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے بھارتی پلان کا حصہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔ 35 سالہ یوراج نے ٹیم منتخب ہونے کی خبر پاتے ہوئے ٹویٹر پر بچکانہ انداز میں خوشی کا اظہار کیا تھا جوکہ ان کے اسٹیٹس کے کرکٹر سے میل نہیں کرتا، اسی لیے بعد میں احساس ہونے پر انھوں نے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

via: express news