وزیر اعلیٰ سندھ سے وائس ایڈمرل اور ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف کی ملاقات ، ”دشمن کو ہماری طرف آنکھ اٹھانے کی جرات نہیں“ : مراد علی شاہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وائس ایڈمرل اور ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف نے ملاقات کی ۔

نیو نیوز کے مطابق اس اہم ملاقات میں کیٹی بندر،ساحلی سیاحت اورپاک بحریہ کی صلاحیتوں پربھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو ہماری طرف آنکھ اٹھانے کی جرات نہیں ، ہماری فورسز ملک کا فخر ہیں ۔

ذرائع کا کہناہ ے کہ وزیرا علیٰ سندھ نے وائس ایڈمرل اور ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات کے دوران مزید کہا کہ ہماری بحریہ ملکی دفاع کیلئے انتہائی اہم اور مضبوط ہے ۔سی پیک پاکستان کی ترقی کیلیے بہت اہم ہے,ہم ساحلی سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں.

ڈپٹی چیف آف سٹاف نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ بحریہ ساحلی سیاحت کیلیےبھرپورتعاون کرےگی۔

via; Daily pakistan