وزیر اعظم نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کل کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کل کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کل وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہو گاجس میں تمام وزراءشرکت کریں گے ۔اس موقع پروزارت خارجہ اور دفاعی حکام وزیر اعظم کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

جنگی جنون،بھارت پاگل ہوگیا، کنٹرول لائن پر گولہ باری، دو جوانوں سمیت 3پاکستانی شہید،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

اجلاس میں وزیر اعظم پاک بھارت موجودہ صورتحال ،مقبوضہ کشمیر کے مسئلے ،اقوام متحدہ کے دورے کے دوران کشمیر معاملے کو اٹھانے پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔اجلاس میں وزیر اعظم کو خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔

via: Daily Pakistan