مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں تیس اکتوبر کے تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل بھی ہوگا، وزیراعظم نوازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور خطے کے صورتحال کے ساتھ ساتھ پارٹی الیکشن اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے بھی ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا

via: Daily Pakistan