مولانا صاحب کو کہاکہ پاناما پیپرزبل میں ہمارا ساتھ دیں: قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ذمے دارانہ سیاست کررہی ہے اور اسی لیے آج مولانا صاحب کو کہاکہ پاناما پیپرزبل میں ہمارا ساتھ دیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی وفد لے کر مولانا فضل الرحمان کے پاس گئے اور ان سے درخواست کی کہ وہ پاناما پیپرزبل میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ موثر احتساب کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ خان صاحب ہم سے کیا توقع کررہے ہیں۔ خان صاحب خود فیصلہ کرلیں اورکہیں سب آجاو¿،ایسا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کا رائیونڈ مارچ کا فیصلہ مناسب نہیں تھا۔

via: Daily Pakistan