سانحہ بارہ مئی،وسیم اختر باقاعدہ ملزم نامزد، چالان عدالت میں پیش

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں پولیس نے سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے عبوری چالان خصوصی عدالت میں پیش کردیا، ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کو باقاعدہ ملزم بھی نامزد کیا گیا ہے، چالان میں چھپن افراد کے نام شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سانحہ بارہ مئی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر سمیت چھپن افراد کے خلاف عبوری چالان خصوصی عدالت میں پیش کردیا ہے، پولیس کے مطابق وسیم اختر نے خود اعتراف کرلیا ہے کہ وہ سانحہ بارہ مئی میںملوث تھے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ وسیم اختر کی نشاندہی پر ہی ایک اور اہم ملزم اسلم کالا کو گرفتار کیا گیا، سانحہ بارہ مئی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔خصوصی عدالت نے عبوری چالان منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سانحہ بارہ مئی کیس کا حتمی چالان بھی جلد سے جلد پیش کیا جائے۔

Source: Daily Pakistan