سعودی عرب میں مقیمپاکستانی لڑکی کی آزاد کشمیر بورڈ میں پہلی پوزیشن

جدہ (محمد اکرم اسد) اوورسیز پاکستانیز کے بچے کسی سے کم نہیں حالانکہ ان کے سر سے باپ کا سایہ بھی دور ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ دلی لگن سے ایسے محنت کرتے ہیں کہ جب امتحان کا رزٹ آتا ہے تو ان کی محنت خود بولتی ہے۔ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانی جس کا تعلق آزاد جموں کشمیر کے شہر پانیولہ سے ہے کی بیٹی وردہ بشیر جو فاطمہ الزہرہ گرلز کالج زیارت پانیولہ کی طالبہ ہیں نے آزاد جموں و کشمیر میر پور بورڈ سے فرسٹ ایئر سے 505 سے 481 نمبر لے کر میر پور بورڈ سے پہلی پوزیشن حاصل کرکے اوورسیز پاکستانیز کا سرفخر سے بلند کردیا۔ انگریزی میں 100سے 91 ، اردو میں 100 میں 89، بائیولوجی میں 85 سے 84، کیمسٹری میں 85 سے 85 اور اسلامیات میں 50 میں سے 47 نمبر حاصل کئے۔ اس طرح اس نے 505 میں سے 481 نمبر حاصل کرکے میر پور بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔ وردہ بشیر کے والد محمد بشیر جہ میں برسرروزگارہیں اور انہوں نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کا فضل اور اساتذہ کی محنت اور وردہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ پورے میر پور بورڈ سے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ان کی بیٹی وردہ کا بھی کہنا ہے کہ ان کی کامیابی والدین کی دعاﺅں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ وردہ نے مزید کہا کہ وہ لگن اور محنت سے آنے والے امتحانوں میں بھی اول پوزیشن حاصل کرے گی۔ محمد بشیر کے ساتھیوں نے بھی انہیں بیٹی کی

via: Daily Pakistan