دیگر صوبے بھی سندھ کی تقلید کریں،مارکیٹیں 7بجے بند کرنے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا مارکیٹیں 7بجے بند کرنے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے اپنی ایک ٹویٹ میں سندھ میں مارکیٹیں 7بجے بند کرنے کے فیصلے کی تعریف کی ، انہوں نے کہا ہے کہ دیگر صوبے بھی سندھ کی تقلید کریں۔ حکومت سندھ کا مارکیٹیں 7بجے بند کرنے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے۔

via: Daily Pakistan