پسند کی شادی، پنچایت کا لڑکے کا خاندان علاقہ بدر کرنے کا حکم

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) پسند کی شادی کرنے پر پنچایت نے لڑکے کا پورا خاندان علاقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جتوئی کے علاقے سائیوالا کے وسیم نے صبا سے پسند کی شادی کی، ایک زمیندار کے ڈیرہ پر ہونے والی پنچایت نے لڑکے کے پورے خاندان کو علاقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ حکم نہ ماننے پر لڑکی کے بھائیوں نے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ لڑکے کے خاندان پر حملہ کردیا، جوڑے نے بھاگ کر جان بچائی، دولہا کے خاندان کی 3 خواتین سمیت 5 افراد کو لہو لہان کردیا گیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

via: Daily Pakistan