اس الیکشن میں امریکی اقدار داؤپر لگی ہیں ،عوام کو اتحاد یا انتشار میں کسی ایک کو چننا ہے : ہیلری کلنٹن

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ اس الیکشن میں امریکی اقدار داﺅ پر لگی ہوئی ہیں،عوام کو اتحاد یا انتشار میں سے کسی ایک کو چننا ہے لہذا شہری ووٹ دینے کیلئے گھروں سے باہر نکلیں ۔

فلاڈیلفیا میں اپنی آخری انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا مزید کہنا تھا کہ آج عوام کو امریکا کی تاریخ کا اہم فیصلہ کرنا ہے ، ہمیں لوگوں کو قریب لانا ہے لہذا ایک دوسرے کو سنیں اور احترام کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج عوام کو امریکا کی تاریخ کا اہم فیصلہ کرنا ہے۔ ہمیں انتخاب کرنا ہے کہ ہم کیسا ملک چاہتے ہیں۔ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عوام خوف کو مسترد کرکے امید کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمایوں خان نے امریکا کیلئے اپنی جان قربان کی ۔میں کیپٹن خان کے والد سے ملی ہوں۔ ہم سب ملکر امریکا کو اچھے دنوں میں لے جاسکتے ہیں۔
ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں امریکی اقدار داو¿ پر لگی ہوئی ہیں۔ عوام کو اتحاد یا انتشار میں سے کسی ایک کو چننا ہے لہذا شہری ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلیں۔

via: Daily Pakistan