افغانستان میں بم دھماکہ،11افراد ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صوبے فاریاب میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ فاریاب کے ایک گاو¿ںکے رہائشی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعہ میں گیارہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

رپورٹس کے مطابق اس علاقے پر طالبان کا کنٹرول ہے تاہم ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے دھماکے کی ذمہ اری قبول نہیں کی ۔ گذشتہ روز صوبے قندوز میں امریکی فضائیہ کے طیاروں کی بمباری میں کم سے کم 30 افغان شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

via: Daily Pakistan