لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بونداباندی جاری ، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم فضاءمیں چھائی ہوئی دھند کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔

میڈیار پورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں جن میں سرگودھا ، چکوال ، بصیر پوور ، گوجرانوالہ ، شاہ کوٹ ، جلال پور،حافظ آباد اور دیگر مقامات پر سردی کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔ چند مقامات پر تیز ہواﺅں کے ساتھ ابھی بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش اور بونداباندی سے فضاءمیں چھائی ہوئی خشکی کا خاتمہ ہو گیا ہے جس سے موسمی بیماریوں میں کمی واقع ہو گی ۔
بارش نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو گلے اور آنکھوں جبکہ بخار جیسے امراض لاحق ہیں جن کا واحد حل بارش بتایا جارہا تھا تاہم اب سردی کی پہلی بارش نے جہاں سردی کے شدت میں اضا فہ کیا ہے وہی اس سے موسمی بیماریوں میں کمی واقعی ہو گی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں باد ل چھائے رہیں گے اور وقفے وقفے سے بوندابادی جاری رہے گی ۔

via: Daily pakistan