آئندہ 48گھنٹوں کے پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مابق آئندہ 48گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگاتاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردومنفی 06، ہنزہ منفی 05، گوپس منفی 04، گلگت منفی 02، استورمنفی 01 جبکہ لاہور میں کم سے کم 09، اسلام آباد 04، کراچی 16، پشاور 07، کوئٹہ 01، چترال 03، گلگت منفی 02اور ہنزہ میں منفی 05تک رہنے کا امکان ہے ۔

via: Daily pakistan