آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات ، ہنزہ منفی 04، گوپس، استور ، سکردو ، کالام، گلگت منفی 02 ڈگری جبکہ آج لا ہوراور پشاور میں کم سے کم 08، اسلام آباد 04، کراچی 17، چترال 04، گلگت منفی 02، ہنزہ منفی 04اور کوئٹہ میں 0ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

via: Daily pakistan