لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سردی آگئی اور دھند چھا گئی ، لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں اور شہروں میں جاڑے میں اضافہ ہو گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں سردیوں کی پہلی دھند نے درجہ حرارت کو مزید نیچے گرادیا جس کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند سے پنجاب کے بیشترعلاقو ں میں حد نگاہ کم ہو گئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی جیسے مسائل پیدا ہو گئے ہیں تاہم دھند کا یہ سلسلہ آئندہ ایک دو روز تک جاری رہے گا۔

VIA: DAILY PAKISTAN