شادی کا ابھی ارادہ نہیں اورمنگنی کی باتیں جھوٹ ہیں، سوناکشی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے کاروباری دوست اور ’’گہرے ساتھی‘‘ بنٹی سج دیو کے ساتھ اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد ،جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی سنہا کہا ہے کہ میری منگنی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیادہیں جو میری نجی زندگی اور میرے گھر والوں پر اثر انداز نہیں ہوتیں میں ان پر دھیان نہیں دیتی اور انھیں نظر انداز کرنے کی پوری کوشش کرتی ہوں، لیکن جن افواہوں سے میں اور میرا خاندان متاثر ہوتا ہے میں ان کی سختی سے تردید کرتی ہوں، میری منگنی کی خبر سے میں اور میرے گھر والے بہت پریشان ہوئے ہیں۔

دریں اثناایک انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا کا اپنی آنیوالی فلم آکیرا کے متعلق کہناتھاکہ میں نے ’اکیرا‘ اس لیے سائن کی کیونکہ ایک ایسی فلم کرنا چاہتی تھیں جس میں ہیروئن کا کردار اہم ہو۔ فلم دیکھنے کے بعد ہدایت کار مرگا داس نے کہا تھا کہ ’اس فلم سے اب تم ہیرو بن گئی ہو تو فیس بھی ہیرو جتنی ہی لینا۔سوناکشی نے کہا کہ اگرچہ یہ بات مذاق میں کہی گئی تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ جس طرح عورتیں ترقی کر رہی ہیں، میں امید کرتی ہوں کہ جلد ہی فلموں میں بھی ہیروئنوں بھی کو ہیرو کے برابر فیس دی جانے لگے گی۔

Source: Express.pk