ہالی وڈ فلم دی لاسٹ ورڈ کا پہلا ٹریلر جاری

ریٹائرڈ بزنس وومن کے گرد گھومنی والی ہالی وڈ کی فلم دی لاسٹ ورڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے فلم مارچ کے پہلے ہفتے میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہالی وڈ مووی دی لاسٹ ورڈ کی داستان ایک ہیریٹ نامی ریٹائرڈ بزنس وومن کی ہے جس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کی تمام چیزوں کو اپنے کنٹرول میں رکھے پھر اچانک اس خاتون کو اپنی آپ بیتی لکھنے کا شوق ہوتا ہے اور وہ اپنی زندگی کے نشیب وفراز کو قلمی شکل دینے کے لئے ایک مقامی صحافی کی مدد لیتی ہے

اس کے بعد آگے کیا ہوتا ہے اس کے لئے شائقین کو مارچ کو انتظار کرنا پڑے گا فلم کے مرکزی کرداروں میں اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شیرلی میکلن اور آمنڈا سیفرڈ شامل ہیں۔

via: Abb Takk news