رومانس مناظر میں اخلاق کی حدیں پار نہیں کرسکتا ، فوادخان

پاکستانی ڈیشنگ ہیرو فواد خان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ فلموں میں جتنا بھی کام کیا قابل فخر کیا رومانس سے بھرے مناظر میں اخلاق کی حدیں پار کرنے سے ہدایت کار کو صاف انکار کرچکے ہیں۔

فواد خان کو بالی وڈ ہی نہیں پاکستان میں بھی پسند کرنے والے پرستار ہیں اور انہی کا دل نہ ٹوٹے اسی لیے خوبصورت پاکستانی ہیرو نے کئی اداکاراؤں کے ساتھ رومانی سین عکس بند کرنے سے معذرت بھی کرلی تھی ۔
گانا ۔
فواد خان کا کہنا ہے کہ ہدایت کار کی جانب سے سونم کپور اور عالیہ کے ساتھ کچھ ایسے مناظر عکس بند کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی جنہیں وہ قابل اعتراض سمجھتے تھے اس لئے ایسا کرنے سے صاف انکار کردیا تھا

فواد خان کے مطابق کہانی کے ڈیمانڈ کے مطابق تو وہ ایسے مناظر میں حصہ لے سکتے ہیں لیکن غیر ضروری طور پر ایسا کرنے سے خود کو دور ہی رکھتے ہیں۔

خود بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے اداکار فواد خان نے ہمیشہ پاکستانی اقدار کا پاس رکھا اور کبھی ان پر سجھوتہ نہیں کیا۔