پاپ گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنے ننھے مہمان کا نام عیسٰی رکھ دیا

مائیکل جیکسن کی بہن اور پاپ گلوکارہ جینٹ جیکسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اسلامی نام عیسیٰ المنا رکھا گیا ہے ۔

پاپ گلوکارہ جینٹ جیکسن کے یہاں ننھا مہمان کی آمد ہوئی ہے اور وہ اپنے قطری شوہرالمنا کے ساتھ یہ خوشیان منارہی ہیں پچاس سالہ جنیٹ جیکسن کی یہ پہلی اولاد ہے جس کا نام عیسیٰ المنا رکھا گیا ہے بیٹے کی ولادت کی خوشی پر آنجہانی گلوکارہ مائیکل جیکسن کی بہن جینٹ کا کہنا ہے کہ وہ خوشیوں بھرے ان لمحات کو کس طرح بیان کریں اس کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی پاپ گلوکار آنجہانی مائیکل جیکسن کی بہن اور ہا لی ووڈ گلوکارہ جینٹ جیکسن نے دو ہزار بارہ میں مسلمان ارب پتی قطری تاجروسام المنا سے شادی کی تھی شادی کے بعد وہ اپنے شوہر سے اتنی متاثر ہوئیں کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا اور نا زیبا ملبوسات زیب تن کرنا چھوڑ دیئےگلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنے مسلمان ہونے کے بارے میں اپنے فیملی ارکان کو بھی بتایا ہے جنھوں نے ان کے نئے انتخاب کا مکمل طور پر احترام کیا ہے ۔