معروف گلوکار فتح علی خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

کلاسیکی موسیقی کا ایک اور چراغ بجھ گیا،پٹیالہ خاندان کے معروف گلوکار فتح علی خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،انکی عمر 82برس تھی۔

موسیقی کی دنیا کا ایک اور باب بند ہو گیا، پٹیالہ خاندان سے وابسہ استاد فتح علی خان اسلام آباد میں انتقال کر گے،وہ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

استاد فتح علی خان کا شمار کلاسیکی گائیکی کے بڑے ناموں میں ہوتا تھا،استاد فتح علی خان کا تعلق موسیقی کے پٹیالہ گھرانے سے تھا،فتح علی خان استاد امانت علی خان اور حامد علی خان بھائی اور اسد امانت علی کے چچا تھے۔

استاد فتح علی خان کومیت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جارہا ہے جہاں انھیں سپرد خاک کیا جائے گا۔ گلوکار کے انتقال پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و ثقافت مریم اورنگزیب نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور شعبہ موسیقی میں ان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔