مریخ پر پرورش پانے والے لڑکے کی داستان دی اسپیس بٹوین اَس ریلیز کے لئے تیار

ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم دی اسپیس بٹوین اَس  کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں ، خلابازوں کے گرد گھومتی داستان  فروری میں بڑے پردے کی شان بڑھانے کے لئے جلوہ گر ہوگی۔

دی اسپیس بٹوین اس کی کہانی ہے خلابازوں کی جو ایک مشن پر مریخ پر جاتے ہے جہاں ایک خاتون خلاباز بیٹے کو جنم دینے کے بعد خود موت کا شکار ہوجاتی ہیں اس ننھے کی پرورش لا ل سیارہ پر ہی ہوتی ہے یہاں تک کہ وہ ٹین ایج میں قدم رکھ لیتا ہے

ایسے میں خلا باز واپس زمین پر جانے کی ٹھانتے ہیں اور وہ بچہ بھی زمین پر اپنے والد کی تلاش شروع کردیتا ہے کیا اسے اپنا باپ مل سکے گا اس کلائمکس سے تین فروری کو پردہ اٹھے گا ۔