لاہور:کانگو وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں 2مریض سروسز ہسپتال داخل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کانگو وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں دو افراد سروسز ہسپتال داخل کیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کیمطابق ملک بھر میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔لاہور کے سروسز ہسپتال میں 2مریض ایسے لائے گئے ہیں جن پر شبہ ہے کہ کو کانگو وائرس سے متاثرہ ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں چند  دن  پہلے مبینہ طور پر کانگو وائرس سے متاثرہ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے ایک ڈاکٹر کی موت ہوگئی تھی۔

Source: Daily Pakistan