گلیات، مکان کی چھت گرنے سے 3بچیاں جاں بحق

ایبٹ آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواکے ضلع گلیات میں مکان کی چت گرنے سے تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ گلیات کے گاؤں نگری بالا میں پیش آیا جہاں بوسیدہ مکان کی چھت اچانک گر گئی۔ ملبے تلے دب کر تین کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کی ماں کو زخمی بچالیا گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو ملبے سے نکالا۔

via: Daily pakistan