کراچی سے کینیڈا کیلئے بلٹی پارسل میں تھرماس سے ہیروئن برآمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اینٹی نارکوٹکس حکام نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پارسل کے ذریعے منشیات کینیڈا بھجوانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے کراچی ایئر پورٹ پر کینیڈا کیلئے بلٹی کرائے گئے پارسل کی تلاشی لی جہاں تھرماس میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی ۔

اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرماس میں چھپائی گئی 750گرام ہیروئن برآمد ہونے کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں ۔
ایے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی ایئر پورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز سے کینیڈا کیلئے پارسل بھیجنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم جب اس کی تلاشی لی گئی تو چائے والے تھرماس میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی ۔ واقعے کے بعد ملزم اور ااس کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ہیروئن کی مالیت لاکھوں میں ہے جسے کینیڈا سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جسے ناکام بنایا گیا ہے۔

via: Daily pakistan